97

نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو کس طرح متاثر کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا۔ البتہ کرائسٹ چرچ سے روانہ ہونے کے بعد سب پس پشت جائے گا اور صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ ہم مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کے شکرگزار ہیں۔ کیونکہ انہوں نے کورونا کی عالمی وباءکے دوران کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کوچ نے کہا کہ دنیا کے ہر نامور ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے جہاں وہ اپنی تیاری مکمل کرسکے۔ ہمارے کھلاڑیوں کو جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ، ” ہم نیوزی لینڈ کے بنائے گئے جسمانی صحت کی حفاظت کے لیے بنائے گئے اصول و ضوابط کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری قومی ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری قومی ٹیم پر جو اثرات پڑ رہے ہیں۔ اس کا بھی ہمیں بہت دکھ ہے۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے کھلاڑی کھیلنے کی بجائے بیمار ہو کر جائیں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply